Posts

Showing posts from January, 2022

اذان میں کلمہ شہادت اشھد ان محمدا الرسول اللہ علیہ وسلم سن کر انگوٹھے چومنا آ نکھوں سے لگانا کیسا

بسم اللہ الرحمن الرحیم    اذان میں کلمہ شہادت:  اشھد ان محمد الرسول اللہ،  سن کر انگوٹھے چومنا آنکھوں سے لگانا کیسا؟ جواب : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک اذان میں سن کر انگوٹھے چومنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،  دلائل وافرہ درج ذیل  1, جس چیز پر شریعت کی ممانعت وارد نہ ہو  اس کی اصل جواز ہے وہ جائز ہوتی ہے  2,  اس پر سلف صالحین کا عمل  ہے،   خلیفہ اول سیدناصدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ    امام حسن رضی اللہ عنہ  امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ  سے یہ بات ثابت ہے   اور امام علامہ شمس الدین سخاوی رحمتہ اللہ علیہ نے کتاب مقاصد حسنہ میں ذکر فرمایا ہے اسی طرح جامع الرموزشرح نقایہ فتاویٰ صوفیہ وغیرہ میں یہ بات نقل کی گئی ہے  اور بعض محدثین نے حدیث کو ذکر کرنے کے بعد یہ فرمایا بیان کردہ احادیث میں کوئی بھی حدیث درجہ صحت پر فائز نہیں ہے مولانا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ نے موضوعات کبیرہ میں فرمایا اس بارے میں جو بھی روایت بیان کی گئی ہے ان کا مرفوع ہونا حتمی صحیح نہیں،  علامہ اسماعیل رحمہ اللّ...